• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

61 سالہ ٹام کروز 36 برس کی گرل فرینڈ ایلسینا خیرووا کے ساتھ لندن میں وقت گزار رہے ہیں

لندن ( آن لائن ) امریکی سپر اسٹار ٹام کروز کو 61برس کی عمر میں نئی گرل فرینڈ مل گئی۔عالمی ذرائع ابلاغ نے دعوی کیا ہے کہ اداکار36برس کی ایلسینا خیرووا کے ساتھ لندن میں اپنا زیادہ تر وقت گزار رہے ہیں۔ ٹام کروز اور ایلسینا کے درمیان تعلق کی خبریں پچھلے برس سامنے آئی تھیں جب دونوں کو مختلف تقریبات میں ساتھ دیکھا گیا۔ اداکار کی اس سے قبل تین شادیاں ہوچکی ہیں، پہلی شادی اداکارہ ممی راجرز، دوسری نکول کڈمین اور تیسری شادی کیٹی ہومز سے ہوئی تھی۔
اہم خبریں سے مزید