• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بلاول زرداری شیروانی پہننے کیلئے سرتوڑ کوششیں کررہے ہیں، بیرسٹرسیف

پشاور(این این آئی)مشیر اطلاعات خیبر پختونخوا بیرسٹر ڈاکٹر سیف نے کہا ہے کہ بلاول زرداری شیروانی پہننے کیلئے سرتوڑ کوششیں کررہے ہیں ۔ باپ بیٹے دونوں وزارت عظمیٰ کی کرسی کے لئے سرگرم ہیں۔ شہباز شریف کو ہٹانے اور بلاول کو لانے کیلئے ایوان صدر میں خفیہ ملاقاتیں کی جارہی ہے ۔بیر سٹر سیف کا کہنا تھا کہ آصف علی زرداری اپنے بیٹے کو وزیراعظم بنانے کے خفیہ مشن پر ہے۔ زرداری جعلی مینڈیٹ کے بجائے اصلی مینڈیٹ پر بیٹے کو وزیر اعظم بنائیں ۔شریف اور زردری دونوں خاندان چوری شدہ مینڈیٹ پر کرسی کے مزے لے رہے ہیں۔ زرداری یاد رکھیں کہ چوری شدہ مینڈیٹ کے خلاف ہماری تحریک منطقی انجام کے قریب ہے۔ عوام کی رائے کے برعکس جو بھی وزیراعظم آئے گا اپنے منطقی انجام تک پہنچے گا۔
اہم خبریں سے مزید