کراچی(اسٹاف رپورٹر)شہر کے مختلف علاقوں میں احتجاج کے باعث اہم شاہراہوں پر ٹریفک جام ہوگیا،تفصیلات کے مطابق اسٹیل ٹاؤن تھانہ کی حدود نیشنل ہائی وے ٹاؤن شپ چوک پر احتجاج کے باعث اندرون شہر آنےاور جانے والی ٹریفک معطل ہوگئی ،جس کے باعث مرکزی شاہراہ پر گاڑیوں کی طویل قطاریں لگ گئیں ،پولیس کے مطابق 11دسمبر کو بدھ بازار میں جھگڑا کے دوران میں ایک شخص کی ہلاکت ہوئی تھی اس سلسلے میں مقامی پولیس کی جانب سے گرفتاریاں عمل میں لائی گئی تھی ،جس کے خلاف بدھ بازار والوں کی جانب سے احتجاج کر رہے ہیں،ٹریفک پولیس نے موقع پرپہنچ کر ٹریفک کی روانی کو بحال کرنے کے لئے ٹھٹھہ سے شہر آنے والی ٹریفک کو پورٹ قاسم سے اندرون علاقہ بھیجا گیاجبکہ شہر سے ٹھٹھہ جانے والی ٹریفک کو اندرون علاقہ و پورٹ قاسم کی طرف موڑ دیا گیا، تین ہٹی جانب پی آئی بی موڑ پانی بجلی کی بندش کے خلاف علاقہ مکینوں کی جانب سے احتجاجی مظاہرہ کیا گیا جس کے باعث سڑک کو ٹریفک کے لئے بند کردی گئی ،سڑک کی بندش کے باعث اطراف کی سڑکوں پر ٹریفک جام ہوئی ،گھنٹوں ٹریفک میں پھنسے رہنے کے باعث شدید ازیت کا سامنا کرنا پڑا۔