کوئٹہ (نیوز ایجنسیاں) تحریک تحفظ آئین پاکستان کے رہنما اور پشتونخوا ملی عوامی پارٹی کے چیئرمین محمود خان اچکزئی نے تحریک انصاف سے سول نافرمانی کی تحریک ملتوی کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔ ایک بیان میں اچکزئی نے کہا کہ مسائل کا حل مذاکرات سے نکالا جائے تو اچھا ہو گا، مذاکرات کا نتیجہ نہ نکلا تو تحریک چلانی پڑیگی۔ انہوں نے کہا کہ حکومت کے ساتھ مذاکرات کرنا وقت کی اہم ضرورت ہے، تجویز ہے کہ مذاکرات میں فیصلہ کیا جائے کہ حکومت کب ہٹائی جائیگی۔ انہوں نے کہا کہ مذاکرات کامیاب ہونے کی صورت میں چار ماہ میں الیکشن کرانے کا مطالبہ کرتا ہوں۔ انہوں نے کہا کہ وہ پاکستان تحریک انصاف کی دعوت پر شہدائے پشاور کیلئے دعا کیلئے پشاور جا رہے ہیں۔