حیدرآباد(بیورورپورٹ)ایف آئی اے سائبر کرائم برانچ حیدرآباد نے خاتون کو بلیک میل کرنے کے الزام میں کراچی کے ایک ہوٹل پر چھاپہ مار کربلیک میلر ملزم گرفتار کر کے حیدرآباد منتقل کردیا۔ تفصیلات کے مطابق ایف آئی اے سائبر کرائم برانچ حیدرآباد میں ایک خاتون نے شکایت کی تھی کہ اس نے اپنا موبائل فون ریپئرنگ کے لئے دیا تھا۔اس دوران رپیئر کا کام کرنے والے ملزم زین العابدین نے موبائل فون سے اس کا ڈیٹا چوری کرلیا اور اس ڈیٹا کے ذریعے اسے بلیک میل کرکے اس سے 20 لاکھ روپے مانگ رہا ہے۔ایف آئی اے سائبر کرائم تھانہ حیدرآباد نے شکایت پر تفتیش کے دوران شکایت درست ثابت ہونے پرکرائم نمبر 16/2024 درج کرکے ہفتہ کو نامزد ملزم کی لوکیشن ٹریس کرکے اسے کراچی کے ایک ہوٹل سے گرفتار کرکے ایف آئی اے سائبر کرائم تھانے منتقل کردیا ہے۔