• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کراچی میں میڈیکل ایمرجنسی لینڈنگ کرنیوالا بھارتی طیارہ منزل کی بجائے واپس دہلی چلا گیا

کراچی( نمائندہ جنگ) دہلی سے جدہ جانے والی بھارتی ایئر لائن کی پرواز نے مسافر کی طبیعت خراب ہونے پر کراچی میں میڈیکل ایمرجنسی لینڈنگ کی۔ ایوی ایشن حکام کے مطابق بھارتی ایئر لائن انڈیگو کی پرواز 6E63دہلی سے جدہ جا رہی تھی۔ طیارہ پاکستان کی فضائی حدود میں تھا تو ایک مرد مسافر کی طبیعت خراب ہو گئی۔ جہاز کے عملے نے مسافر کو اکسیجن فراہم کی تاہم حالت زیادہ خراب ہونے پر پائلٹ نے کراچی ایئر ٹریفک کنٹرول سے انسانی ہمدردی کی بنیاد پر کراچی میں میڈیکل ایمرجنسی لینڈنگ کی اجازت طلب کی۔ ایئرپورٹ حکام کے مطابق اجازت ملنے پر پائلٹ نے طیارہ کراچی کی طرف موڑ دیا اور جناح انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر لینڈنگ کی۔ پاکستان سول ایوی ایشن اتھارٹی کی میڈیکل ٹیم نے جہاز میں جاکر مسافر کو طبی امداد دی اور ضروری ادویات فراہم کیں۔ طیارہ لگ بھگ تین گھنٹے تک کراچی ایئرپورٹ پر موجود رہا اس دوران مسافر کی طبیعت سنبھلنے پر پرواز منزل جدہ کی بجائے واپس دہلی روانہ ہوگئی۔ دہلی میں مسافر کو اف لوڈ کرکے پرواز نے پھر جدہ کا سفر کیا۔
اہم خبریں سے مزید