• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

الیکشن ٹربیونل کے جج جسٹس وقار احمد کی انتخابی پٹیشن سننے سے معذرت

پشاور(آئی این پی )پشاور کے الیکشن ٹربیونل کے جج جسٹس وقار احمد نے الیکشن پٹیشن سننے سے معذرت کر لی۔ الیکشن ٹریبونل جج جسٹس وقار احمد اعتراض پر ناراض ہوگئے اور کہا کہ اعتراض کے پیش نظر الیکشن کیسز نہیں سن سکتا، کیسز دوسرے ٹربیونل میں منتقل کیے جائیں۔ پاکستان تحریک انصاف پارلیمینٹیرین کے رکن صوبائی اسمبلی ارباب وسیم نے جسٹس وقار احمد پر اعتراض کیا تھا۔ ارباب وسیم نے نکتہ اعتراض اٹھایا کہ جسٹس وقار انصاف لائرز فورم (آئی ایل ایف) کے ممبر کے ساتھ پی ٹی آئی دور حکومت میں ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل بھی رہے۔جس پر جسٹس وقار احمد کا کہنا ہے کہ الیکشن ٹربیونل سے خود کو الگ کرتا ہوں۔ جسٹس وقار احمد کا کہنا ہے کہ حلف اٹھانے کے بعد جج کا کسی پارٹی سے تعلق نہیں رہتا، کیسز دوسرے ٹربیونل میں منتقل کیے جائیں۔ ان مقدمات میں سابق صوبائی وزیر تیمور سلیم جھگڑا کا کیس بھی شامل ہے، ساتھ ہی صوبائی وزیر قانون آفتاب عالم اور شہریار آفریدی کی کامیابی کے خلاف درخواستیں بھی شامل ہیں۔
اہم خبریں سے مزید