• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ٹی ٹی پی کے 6 ہزار جنگجو عالمی امن کیلئے سنگین خطرہ، القاعدہ کی شاخ بن سکتی ہے، پاکستان

اسلام آباد (نمائندہ جنگ) پاکستان نے بین الاقوامی برادری کو خبردار کیا ہے کہ افغانستان میں کام کرنے والا ’سب سے بڑا دہشت گرد گروپ‘ کالعدم تحریک طالبان پاکستان (ٹی ٹی پی) القاعدہ کی ایک شاخ بن کر علاقائی اور عالمی دہشت گردی کے ایجنڈے کے ساتھ ابھر سکتی ہے۔ اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل سے خطاب کرتے ہوئے پاکستان کے قائم مقام مستقل مندوب سفیر عثمان جدون کا کہنا تھا کہ افغانستان کے اندر اور وہاں سے دہشت گردی ملک، خطے اور دنیا کیلئے سب سے سنگین خطرہ ہے۔ اگرچہ افغان عبوری حکومت داعش (آئی ایس آئی ایل-کے) سے لڑ رہی ہے، لیکن القاعدہ، کالعدم ٹی ٹی پی اور دیگر دہشت گرد گروہوں سے لاحق خطرے کو ابھی تک حل نہیں کیا گیا۔
اہم خبریں سے مزید