کراچی( اسٹاف رپورٹر )گلستان جوہر منور چورنگی پر ڈکیتی مزاحمت میں جاں بحق ہونے والے فہد حسین کی نماز جنازہ ادا کر دی گئی ۔مقتول کی نماز جنازہ محمد مسجد شاہ فیصل کالونی میں ادا کی گئی۔ نماز جنازہ میں اہل خانہ سمیت علاقہ مکینوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ مقتول کے بہنوئی زیشان اوصاف کے مطابق فہد حسین 2013میں لندن سے تعلیم حاصل کرکے آیا تھا ۔گذشتہ روز اس نے گلستان جوہر منور چورنگی پر رائیڈ کو اتارا تھا ۔فہد کے جسم پر تین گولیاں لگی ہیں۔فہد گوگل پر فری لانس کام کرتا تھا جبکہ پارٹ ٹائم میں بائیک رائیڈنگ بھی کرتا تھا۔ فہد کو نئے لوگوں سے ملنے کا شوق تھا۔عید پر فہد کی شادی طے تھی۔مقتول کے بہنوئی نے مطالبہ کیا کہ ملزمان کی جلد گرفتاری کرکے کیفر کردار تک پہنچایا جائے۔