• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کراچی بار الیکشن، عامر نواز وڑائچ دوبارہ صدر،رحمان کورائی جنرل سیکریٹری ہوگئے

کراچی (اسٹاف رپورٹر)کراچی بار ایسوسی ایشن کے سالانہ انتخابات2024/25کے غیر حتمی غیر سرکاری نتائج کے مطابق صدر کی نشست پر عامر نواز وڑائچ دوبارہ منتخب ہوگئے۔ کاظم حسین مہیسر نائب صدر منتخب ہوئے۔ جنرل سیکریٹری کی سیٹ پر رحمان کورائی بازی لے گئے۔عمران عزیز جوائنٹ سیکریٹری کی نشست پر کامیا ب ہوئے۔ حسیب اللہ پنہور خزانچی جبکہ ریاض احمد سبزوئی لائبریرین کی نشست پر کامیاب قرار پائے۔جبکہ ممبر منیجنگ کمیٹی کی 11 نشستوں پر گنتی کا عمل آخری خبریں آنے تک جاری تھا۔ پولنگ کے دوران سٹی کورٹ میں زبردست گہما گہمی دیکھنے میں آئی۔ وکلا کی بہت بڑی تعداد اپناحق رائے دہی استعمال کرنے کے لیے موجود تھی۔ وکلا میں جوش خروش تھا۔ کراچی بار کے الیکشن میں ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج شرقی چوہدری وسیم اقبال نے الیکشن کمشنر کے فرائض انجام دیے۔
اہم خبریں سے مزید