• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ہائرایجوکیشن کمیشن پشاور کا پاکستان یونیورسٹیز ڈیبیٹنگ چیمپئن شپ کا انعقاد

پشاور(نامہ نگارخصوصی) ہائر ایجوکیشن کمیشن (ایچ ای سی) کے علاقائی مرکز پشاور نے پاکستان یونیورسٹیز ڈیبیٹنگ چیمپئن شپ (PUDC) 2023-24 کے علاقائی راؤنڈ کا کامیابی سے انعقاد کیا۔ یہ تقریب ایم حفیظ اللہ آڈیٹوریم، خیبر میڈیکل یونیورسٹی (KMU) پشاور میں منگل 13 فروری 2024 کو منعقد ہوئی۔ جس میں کثیر تعداد میں معزز مہمانوں نے شرکت کی جن میں وائس چانسلر KMU پروفیسر ڈاکٹر ضیاء الحق اور وائس چانسلر سرحد یونیورسٹی آف سائنس اینڈ ٹیکنالوجی پشاور پروفیسر ڈاکٹر سلیم الرحمان بھی شامل تھے،اس سلسلے میں کل ستائیس (27) یونیورسٹیوں نےو ایونٹ کے لیے115 مرد اور 41 خواتین نا مزد کئے تھے۔ شفیع الرحمان، ڈپٹی ڈائریکٹر/انچارج ایچ ای سی ریجنل سنٹر، پشاور نے تقریب میں مہمانوں کو خوش آمدید کہا۔ انگریزی مباحثے میں فاٹا یونیورسٹی، ایف آر کوہاٹ پہلی، انسٹی ٹیوٹ آف مینجمنٹ سائنسز، پشاور دوسری اور ہزارہ یونیورسٹی، مانسہرہ نے تیسری پوزیشن حاصل کر لی ۔ دریں اثناء اردو مباحثے کے مقابلے میں غلام اسحاق خان یونیورسٹی آف سائنسز اینڈ ٹیکنالوجی صوابی نے پہلی، وومن یونیورسٹی صوابی نے دوسری اور یونیورسٹی آف ایگریکلچر، D.I. خان نے تیسری پوزیشن حاصل کی۔ ایچ ای سی اسلام آباد میں ہر کیٹیگری سے صرف دو (02) ٹیمیں قومی سطح پر جائیں گی۔ مہمان خصوصی وائس چانسلر KMU پروفیسر ڈاکٹر ضیاء الحق اور مہمان اعزازی وائس چانسلر سرحد یونیورسٹی آف سائنس اینڈ انفارمیشن ٹیکنالوجی پشاور پروفیسر ڈاکٹر سلیم الرحمن نے ڈپٹی ڈائریکٹر/انچارج شفیع الرحمان کا شکریہ ادا کیا۔
پشاور سے مزید