• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مردان:معلومات تک رسائی ہر شہری کا بنیادی حق ہے، محمد ابرار

پشاور ( آن لائن )معروف ماہرِ تعلیم اور گورنمنٹ ڈگری کالج تخت بھائی کے پرنسپل محمد ابرار نے کہا ہے کہ خیبر پختونخوا رائٹ ٹو انفارمیشن ایکٹ 2013 صوبے میں شفافیت، جوابدہی اور بہتر طرزِ حکمرانی کے فروغ میں ایک سنگِ میل کی حیثیت رکھتا ہے۔ اس قانون نے سرکاری اداروں کو عام شہریوں کو بروقت اور درست معلومات فراہم کرنے کا پابند بنا کر انتظامی امور میں بہتری پیدا کی ہے، جس کے مثبت اثرات تعلیمی اداروں سمیت مختلف شعبہ ہائے زندگی میں نمایاں طور پر محسوس کیے جا رہے ہیں۔وہ کالج میں غیر سرکاری تنظیم آئی آر ایس پی اور ٹی ڈی ای اے کے اشتراک سے منعقدہ پینل ڈسکشن کی اختتامی تقریب سے خطاب کر رہے تھے۔ اس موقع پر طلبہ و طالبات کو خیبر پختونخوا رائٹ ٹو انفارمیشن ایکٹ 2013 کے بنیادی نکات، درخواست کے طریقہ کار، معلومات کے حصول کے قانونی تقاضوں اور اس قانون کے عملی فوائد سے متعلق تفصیلی بریفنگ دی گئی۔تقریب میں کالج کے اسسٹنٹ پروفیسر فضل مالک، لیکچرار ارسلان اقبال، ڈاکٹر طاہر حسین، آئی آر ایس پی کے پروگرام کوآرڈینیٹر و منیجر ایڈووکیسی محمد اسماعیل سمیت فیکلٹی ممبران اور طلبہ کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔
پشاور سے مزید