• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

غزہ کے عالمی دن پر جماعت اسلامی خواتین کا احتجاجی مظاہرہ

لاہورر (نیوز رپورٹر) جماعت اسلامی خواتین نےاسرائیلی مظالم کے خلاف غزہ کے عالمی دن پر احتجاجی مظاہرہ کیا، ثمینہ سعید ،طیبہ عاطف ، ربعیہ طارق نے کہاکہ صورتحال انتہا ئی نازک موڑ پر پہنچ چکی ہے، اسرائیل کی جانب سے رہائشی علاقوں بچوں اور خواتین کو نشانہ بنایاجارہاہے ۔ انہوں نےکہاکہ عالمی ادارے خاموش تماشائی بنے ہوئے ہیں، اسرائیل کی فوجی جارحیت کو فوری طور پر روکنے اور فلسطین کی آزادی کامطالبہ کرتےہیں۔ ہم غزہ کے خلاف ہر قسم کی جارحیت کی سخت ترین الفاظ میں مذمت کرتے ہیں اور ہم عالمی برادری سے مطالبہ کرتے ہیں کہ وہ اسرائیل کو انسانیت کے خلاف اس کے جرائم کا جوابدہ ٹھہرانے کے لیے فیصلہ کن کارروائی کرے۔ انہوں نے زور دے کر کہا کہ اپنے دفاع کے بہانے اسرائیل کی طرف سے فلسطینیوں کے خلاف مسلسل فوجی کارروائیوں کو جائز نہیں سمجھا جائو اسرائیلی جارحیت سے ہونے والے بے پناہ انسانی جانی نقصان پر فلسطینی عوام کے ساتھ اظہار یکجہتی کرتے ہوئے انہوں نے فوری اور غیر مشروط جنگ بندی کامطالبہ کیااور کہا کہ پاکستانی عوام اور جماعت اسلامی فلسطین کے جائز حقوق کے حصول تک فلسطینی عوام کے ساتھ مضبوطی سے کھڑے رہیں گے۔
لاہور سے مزید