• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کمشنر راولپنڈی نے پورے انتخابی عمل پر سوالیہ نشان کھڑا کردیا، پیپلز پارٹی

لاہور(اپنے نامہ نگار سے )سیکرٹری اطلاعات پیپلز پارٹی وسطی پنجاب شہزاد سعید چیمہ نے کمشنر راولپنڈی کے الزامات کی فوری تحقیقات کرانے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ ان کے الزامات نے پورے انتخابی عمل پر سوالیہ نشان کھڑا کر دیا ہے،کمشنر راولپنڈی کو گرفتار کرنے کی بجائے حفاظتی تحویل میں لیکر دماغی معائنہ کرایا جائے۔ انہو ں نے کہا کہ مارچ میں ریٹائر ہونیوالے اعلی افسر کے الزامات کے پیچھے چھپی قوتوں کو بے نقاب کیا جائے،عوامی مینڈیٹ پر ڈاکہ ڈالنے والوں کا کڑا احتساب ہونا چاہیے۔انہوں نے مزید کہا کہ کمشنر راولپنڈی کے الزامات ملک میں مزید بحران کا باعث بن سکتے ہیں،الیکشن کمشن وضاحتی بیان کی بجائے کمشنر راولپنڈی کے الزامات کی انکوائری کر ائے ۔
لاہور سے مزید