• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پشاور، پی کے 82، ملک طارق اعوان نے ن لیگ میں شمولیت اختیار کرلی

پشاور ( آن لائن ) ملک طارق اعوان کاررواں نے پی کے 82 میں شاندار کامیابی حاصل کرنے کے بعد عوامی مفاد میں باضابطہ طور پر پاکستان مسلم لیگ ن میں شمولیت اختیار کرلی گرینڈ شمولیتی تقریب گزشتہ روز ماڈل ٹاؤن لاہور میں سابق وزیر اعظم شہباز شریف کی رہائشگاہ پر منعقد کی گئی جس میں ملک طارق اعوان کاررواں کے نو منتخب ایم پی اے پی کے 82 ملک طارق اعوان، ملک رؤف اعوان، ملک زرداد جہانگیر اعوان، ملک وقاص سلیم اعوان،ملک اشتیاق اعوان، ملک دلاور اعوان اور دیگر نے شرکت کی اس موقع پر ن لیگ خیبرپختونخوا کے صوبائی صدر انجینئر امیر مقام اور دیگر ن لیگی مرکزی رہنماء بھی موجود تھے ن لیگ کے مرکزی صدر اور سابق وزیر اعظم شہباز شریف نے نو منتخب ایم پی اے ملک طارق اعوان اور طارق اعوان کے دیگر رہنماؤں اور کارکنوں کو پارٹی ٹوپیاں پہنا کر انہیں ن لیگ میں خوش آمدید کہا اور ملک طارق اعوان کو مبارکباد پیش کی اس موقع پر نو منتخب ایم پی اے ملک طارق اعوان کا کہنا تھا کہ بہت سوچ بچھار کے بعد پشاور اور بالخصوص پی کے 82 کے عوام کے بہترین مستقبل اور انکے مفاد میں ن لیگ میں شمولیت اختیار کرنے کا فیصلہ کیا گیا کیونکہ وہ یہ سمجھتے ہیں کہ ن لیگ ہی ملک کی وہ واحد جماعت ہے جو کہ ملک کو معاشی بحران سے نکال سکتی ہے اور یہ کہ پشاور اور پی کے 82 کے عوام سے کئے گئے وعدوں کو پورا کرنے کے لئے ملک کی سب بڑی جماعت میں شمولیت اختیار کی یہاں یہ امر قابل ذکر ہے کہ ملک طارق اعوان حالیہ عام انتخابات میں پی کے 82 سے آزاد حیثیت سے بھاری اکثریت سے رکن خیبرپختونخوا اسمبلی منتخب ہوئے تھے اور الیکشن کمیشن قانون کے مطابق انہیں کسی سیاسی جماعت میں شمولیت اختیار کرنا تھی۔
پشاور سے مزید