• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ملک مزید کسی بحران کا متحمل نہیں ہوسکتا‘ ن لیگ کوئٹہ

کوئٹہ(پ ر)پاکستان مسلم لیگ (ن) ضلع کوئٹہ کے ترجمان نے بیان میں کہا ہے کہ کمشنر راولپنڈی کے پاس دھاندلی کا ثبوت ہے تو پیش کریں، آٹھ دن بعد ہی ان کا ضمیرکیوں جاگا ،واضح ہوگیا کہ یہ انتخابات کو سبوتاژ کرنیکی سازش ہےاور یہ سب ایک سوچی سمجھی اسکیم کے تحت کیا جارہا ہے تاکہ انتخابات کو متنازع بنا کر حکومت سازی کے عمل میں رخنہ ڈالا جائے جس سے نقصان پاکستان کا ہوگا کیونکہ ملک مزید کسی بحران کا متحمل نہیں ہوسکتا، لہٰذا ضروری ہے کہ لیاقت علی چٹھہ کا نام ای سی ایل میں ڈالا جائے، کمشنر راولپنڈی نے ایک ہفتے میں کس کس سے ملاقاتیں کیں اس کی بھی تحقیقات ہونی چاہئیں، بیان میں کہا گیا کہ کمشنر راولپنڈی کا الیکشن سے کوئی تعلق نہیں ، وہ بتائیں کس آر او کے ساتھ مل کر دھاندلی کروائی، دھاندلی ہوئی ہے تو وہ الیکشن کمشنر کے پاس جاکر ثبوت دیں نہیںتو عدلیہ جائیں ۔بیان میں کہا گیا کہ انتخابات میں بے ضابطگیوں کی تحقیقات کیلئے فورمز موجود ہیں، یہاں کوئی بھی شخص بغیر ثبوت انتخابات میں دھاندلی کے الزامات لگادیتا ہے۔درایں اثناء بیان میں پاکستان مسلم لیگ ن مکران ڈویژن کے صدر محمد اشرف ساگر پر جھوٹی ایف آئی آر درج کرنے کی مذمت کرتے ہوئے کہا گیا کہ انتظامیہ کو ہوش کے ناخن لینے چاہئیں ۔اشرف ساگرسماجی و سیاسی معاملات کو حل کرنے میں ہمیشہ پیش پیش رہے ہیں ، ایسے جھوٹے مقدمات کی پاکستان مسلم لیگ (ن) ضلع کوئٹہ اور مکران ڈویژن کے عوام مذمت کرتے ہیں۔
کوئٹہ سے مزید