• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

عوام سے اراضی کو جدید طریقے سے بندوبست اور ڈیجیٹائزیشن کرانے میں تعاون کی اپیل

پشاور ( جنگ نیوز)خیبر پختونخوا حکومت نے ضلع دیر پائین کے مختلف علاقوں کے عوام سے اراضی کے مواضعات کو جدید طریقے سے بندوبست اور ڈیجیٹائزیشن کرانے میں تعاون کی اپیل کی ہے۔ حکومت کی جانب سے موضع اوچ غربی، کھتیا ڑی تحصیل ادینزئی،موضع کنڈرو تحصیل بلامبٹ،موضع دوکڑی پائین تحصیل لال قلعہ ضلع دیر پائین کی زمینوں کے مالکان و کاشتکاران کو بذریعہ اشتہار مطلع کیا جاتا ہے کہ مواضعات بالا میں جملہ پیمود شدہ اراضیات، مکانات و دکانات کی موقع پرتصدیق آخیر نسبت ملکیت و قبضہ کاشت مورخہ14 فروری 2024 سے بوساطت پٹواری،گرداور و تحصیلدار بندوبست شروع ہوگا۔
پشاور سے مزید