• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

خیبر پختونخوا، پولیو کے 2 نئے کیسز کی تصدیق ، متاثرہ بچوں کی تعداد 15ہوگئی

پشاور (خصوصی نامہ نگار) قومی ادارہ صحت (این آئی ایچ)کی ریجنل ریفرنس لیبارٹری برائے انسداد پولیو نے خیبر پختونخوا میں پولیو کے 2 نئے کیسز کی تصدیق کر دی ہے جس سے صوبے میں پولیو سے متاثرہ بچوں کی تعداد 15ہوگئی۔ محکمہ صحت کے مطابق ضلع ٹانک کی یونین کونسل مولازئی میں 16 ماہ کی عمر کی ایک بچی اور ضلع شمالی وزیرستان کی یونین کونسل میران شاہ 3 میں دو سال کی عمر کی ایک بچی میں پولیو وائرس کی تصدیق ہوئی۔رواں سال ضلع بنوں،لکی مروت، ٹانک اور شمالی وزیرستان سے تین، تین، جبکہ ضلع تورغر، ڈیرہ اسماعیل خان اور کوہستان پایان سے سے ایک ،ایک کیس سامنے آیا ہے، اسی طرح ملک بھر میں پولیو کیسز کی مجموعی تعداد23 ہوگئی جس میں خیبرپختونخوا سے 15، سندھ سے 6 جبکہ پنجاب اور گلگت بلتستان سے ایک، ایک کیس شامل ہیں۔
پشاور سے مزید