• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کے ایم یو کی ٹیم بونیر میں متاثرین سیلاب کے علاج میں مصروف

پشاور (خصوصی نامہ نگار) خیبر میڈیکل یونیورسٹی (کے ایم یو) پشاورکے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر ضیاء الحق کی ہدایت پر حالیہ سیلاب کے بعد پبلک ہیلتھ ریفرنس لیبارٹری کی ماہر ٹیم کو ضلع بونیر میں تشخیصی اور علاج معالجے کی خدمات میں مصروف عمل ہے جس میں تربیت یافتہ میڈیکل لیبارٹری ٹیکنیشنز شامل ہیں جو ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر کے ساتھ مل کر متاثرہ علاقوں میں وبائی امراض کے پھیلاؤ کو روکنے اور ریلیف سرگرمیوں میں مدد فراہم کر رہے ہیں۔اس اقدام کے اہم مقاصد میں متعدی بیماریوں کے خدشے کو کم کرنا، سیلاب ریلیف سرگرمیوں کو مضبوط بنانا اور بروقت ٹیسٹنگ کے ذریعے فوری اقدامات کو یقینی بنانا شامل ہے۔واضح رہے کہ بونیر میں ایک کلیکشن پوائنٹ قائم کیا گیا ہے جہاں ریپڈ ٹیسٹنگ کٹس دستیاب ہیں جبکہ دیگر ٹیسٹ فوری پراسیسنگ کے لئے پی ایچ آر ایل پشاور بھیجے جا رہے ہیں۔ ٹیم نے مختلف میڈیکل کیمپس کا دورہ بھی کیا اور عوام کو دستیاب ٹیسٹنگ سہولت سے آگاہ کیا۔دریں اثناء کے ایم یو نے ایک مفت میڈیکل کیمپ بھی لگایا ہے جہاں روزانہ پانچ سو سے زائد سیلاب متاثرہ مریضوں کو علاج معالجہ فراہم کیا جا رہا ہے۔ یہ اقدام متاثرہ افراد کی فوری صحت کی ضروریات پوری کرنے میں اہم کردار ادا کر رہا ہے،کے ایم یو نے بونیر، سوات اور باجوڑ کے متاثرہ ہزاروں خاندانوں کے عطیہ مہم کا آغاز بھی کیا ہے جس میں عوام اور مخیر خواتین وحضرات سے اپیل کی گئی ہے کہ وہ متاثرہ افراد کے لئے دل کھول کر عطیات دیں، عطیہ مہم میں کے ایم یو کی فیکلٹی،ایڈمن سٹاف اور طلباء وطالبات نے نہ صرف مین کیمپس میں کیمپ لگایا ہے بلکہ گھر گھر جاکر بھی لوگوں سے امداد وصول کی جارہی ہے۔
پشاور سے مزید