• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جماعت اسلامی حلقہ خواتین نے آزادی فیسٹیول منایا

پشاور( لیڈی رپورٹر )جماعت اسلامی یوتھ حلقہ خواتین کے زیر اہتمام ʼʼآزادی فیسٹولʼʼ کا انعقاد کیا گیا، ناظمہ صوبہ خیبر پختونخوا حسینہ کاشف اور رکن پیما کی صوبائی صدر رخسانہ عزیز نے کہا ہے کہ جماعت اسلامی نے ہمیشہ نوجوانوں کو مثبت پلیٹ فارم مہیا کیا ہے ۔ ازادی میلے کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے اس عزم کا اظہار کیا کہ ہم ایک ایسا پاکستان چاہتے ہیں جو نظریہ پاکستان کی حقیقی تعبیر ہو۔ انہوں نے پاکستان کی تاریخ کے مختلف ادوار کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ آج بھی دشمن عناصر پاکستانی قوم کی ذہن سازی کی کوششوں میں مصروف ہیں۔
پشاور سے مزید