• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
پشاور(نیوز رپورٹر) میڈیکل کالجز میں داخلوں کے لئے ایم ڈی کیٹ فیس میں اضافے کے خلاف پشاور ہائیکورٹ سے رجوع کرلیا گیا ہے اور اس ضمن میں دائررٹ پٹیشن میں فیسوں میں اضافے کو غیرقانونی قراردینے اور سیلاب سے متاثرہ علاقوں کے طلبہ کو فیس سے مستثنیٰ قراردینے کی بھی استدعا کی گئی ہے ۔اسلامی جمعیت طلبہ نے رٹ پٹیشن محمد ریاض، محمد ارشد الحسن اورشبیر خان ایڈوکیٹس کی وساطت سے دائر کی ہے۔رٹ میں صوبائی حکومت، خیبرمیڈیکل یونیورسٹی اور پاکستان میڈیکل اینڈ ڈینٹل کونسل کو فریق بنایا گیا ہے۔ رٹ میں موقف اختیار کیاگیاہے کہ گزشتہ چند سالوں سے میڈیکل اینڈ ڈینٹل کالجز کے داخلہ فیس میں مسلسل اضافہ ہورہا ہے ،رواں سال پاکستان میڈیکل کونسل کی جانب سے ایم ڈی کیٹ کی فیس فی طالبعلم 9 ہزار روپے وصول کی جا رہی ہے،بھاری فیس غریب اور متوسط طبقے کے ساتھ ناانصافی ہے۔
پشاور سے مزید