• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

تھیلی سیمیا فائٹرز کے لئے بلڈ کیمپوں کا انعقاد

پشاور (جنگ نیوز)تھیلی سیمیا فائٹرز اور دیگر امراض خون میں مبتلا بچوں کی خون اور اجزائے خون کی ضروریات کو پورا کرنے کے لئے پشاور ، باڑہ ، لنڈی کوتل، علی مسجد اور چارسدہ میں بلڈ کیمپوں کا انعقاد کیا گیا، اس دوران عوام نے درجنوں بیگ خون عطیہ کیا، فرنٹیئر فاؤنڈیشن کی ٹیم جس میں الیاس خان، محمد اویس، محمد فیصل اور یاسر حسین شامل تھے کو علاقہ عمائدین کا تعاون حاصل رہا، فرنٹیئر فاؤنڈیشن کے چیئرمین صاحبزادہ محمد حلیم نے عوام کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا ہے کہ عوام کا یہ جذبہ قابل قدر اور دیگر لوگوں کے لئے قابل تقلید ہے، امراض خون میں مبتلا بچوں کی زندگیوں کا دارومدار انہی عطیات خون پر ہے، عوام معصوم بچوں کی زندگیاں بچانے میں ادارے کا ساتھ دیں۔
پشاور سے مزید