• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ڈاکٹرعلی اکبر نے دیامر بھاشا ڈیم سے متاثرہ افراد پر پی ایچ ڈی مکمل کرلی

پشاور (خصوصی نامہ نگار) سکالر علی اکبر نے مقالے کا کامیابی سے دفاع کرتے ہوئے دیامر بھاشا ڈیم سے متاثرہ کمیونٹیز پر پی ایچ ڈی مکمل کرلی۔ انہوں نے ’’میگا پروجیکٹس کے متاثرہ افراد کی سماجی و معاشی حیثیت پر اثرات: پاکستان میں دیامر بھاشا ڈیم کا کیس اسٹڈی‘‘کے موضوع پر تحقیق کی ہےان کی تحقیق کو پروفیسر ڈاکٹر سیاؤ ہینگ لوک (چیئر)، ایسوسی ایٹ پروفیسر ڈاکٹر بہارو کیمت (اندرونی ممتحن)، پروفیسر ڈاکٹر اے ایچ روزلان (یونیورسٹی اُتارا ملیشیا سے بطور بیرونی ممتحن) نے پرکھا ہے ،ان کے سپروائزر پروفیسر داتو ڈاکٹر سید مشتاق حسین (خاموش مبصر) شامل تھے۔تحقیق میں بتایا گیا کہ اربوں ڈالر کے بھاشا ڈیم کی تعمیر نے 35 ہزار سے زائد افراد کو بے گھر کر دیا اور تقریباً 40 دیہات کو پانی میں ڈبو دیا۔
پشاور سے مزید