پشاور(کرائم رپورٹر) پشاورمیں چوروں نے صحافی کو قیمتی سامان سے محروم کردیا۔آصف ترک نےورسک روڈپرگاڑی پارک کی تونامعلوم چور نے گاڑی کا شیشہ توڑکر لیپ ٹاپ، موبائل فون اوردیگر قیمتی سامان چوری کرلیا۔متاثرہ صحافی نے پولیس کے اعلیٰ حکام سے واقعہ کافوری نوٹس لینے کا مطالبہ کرتے ہوئے شہرمیں بڑھتی وارداتوں پر گہری تشویش کا اظہارکیا ہے۔