• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جماعت اسلامی لاہور کادھاندلی کے خلاف احتجاجی مظاہرہ،نعرے

لاہور (نیوزرپورٹر ) جماعت اسلامی نے انتخابات میں دھاندلی کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کیا۔ احتجاج میں کارکنوں اورشہریوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی اور انتخابات کے خلاف نعرے بازی کی ۔امیر جماعت اسلامی لاہور ضیاء الدین انصاری نے کہا ہے کہ موجود اور سابق حکمران مہنگائی بے روزگاری اور معاشی بدحالی کےذمہ دار ہیں۔ بجلی، پیٹرول، گیس اور بڑھتی مہنگائی اور بھاری بھرکم یوٹیلیٹی بلز نے عوام کی کمرتوڑ کر رکھ دی ہے۔دھونس دھاندلی والے الیکشن نے اداروں کی کارکردگی کی قلعی کھول کر رکھ دی ہے۔ پوری قوم نے الیکشن کمیشن اور اداروں کے الیکشن کو مسترد کیا ۔ جماعت اسلامی ہی ملک میں واحد پارٹی ہے جس نے فلسطینیوں کی مدد کی اور مسئلہ کشمیر کے حل کیلئے ہر فورم پر بات کی جس کی سزا الیکشن میں ہار کی صورت میں ملی ،صوفی خلق بٹ نے این اے 130 میں دھاندلی کے خلاف احتجاجی مظاہرے سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ میاں نواز شریف کو جتوانے کے لیے انہوں نے عوام کے ووٹ پر ڈاکہ مارا۔
لاہور سے مزید