ملتان ( سٹاف رپورٹر) دعوت اسلامی کی مرکزی مجلس شوریٰ کے نگران مولانا محمدعمران عطاری نے کہا ہے کہ سرکارﷺ کی اکثر زندگی صحابہ کرام کی تربیت میں گزری،آپ ﷺ طویل خاموش رہنے والے تھے،آپ ﷺ نے زندگی کے ہر پہلو میں رہنمائی فرمائی،آقا ﷺ کی صحبت میں کبھی اکتاہٹ نہ تھی۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے مرکز فیضان مدینہ میں مجلس رابطہ کےمختلف شعبہ جات کے ذمہ داران کیلئے منعقدہونے والے ایک سیشن میں بیان کرتے ہوئے کیا۔ نگران شوریٰ نے کہا کہ مخالفت کی وجہ سے دین کا کام ترک نہ کریں۔