ملتان(سٹاف رپورٹر)پاکستان سپر لیگ 2024 کے ملتان کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلے جانے والے میچز کے سکیورٹی انتظامات کے حوالے سے سی پی او صادق علی کی صدارت میںاجلاس ہوا،جس میں ایس ایس پی آپریشنز ارسلان زاہد اور ایس ایس پی انویسٹی گیشن رانا محمد اشرف،سی ٹی او جلیل عمران خان، ایس پی سٹی حسن رضا کھاکھی، ایس پی گلگشت ڈویژن ایاز حسین، ایس پی سپیشل برانچ یوسف ہارون، اے ایس کینٹ طیب وزیر، ڈی ایس پی انویسٹی گیشن راؤ طارق پرویز اور دیگر افسران شریک ہوئے،ایس ایس پی آپریشنز نے سکیورٹی انتظامات سے متعلق بریفنگ دی، اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ ملتان پولیس اور دیگر قانون نافذ کرنے والے اداروں کے ساتھ مکمل ہم آہنگی سے فول پروف سکیورٹی کو یقینی بنایا جائے گا۔