• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

وہ ملک جہاں الیکشن میں کَنچوں سے ووٹنگ ہوتی ہے

فوٹو بشکریہ اقوام متحدہ
فوٹو بشکریہ اقوام متحدہ 

مغربی افریقا میں واقع ملک گیمبیا دُنیا کا وہ واحد ملک ہے جہاں الیکشن کے دوران ووٹنگ کنچوں سے ہوتی ہے۔

کنچوں سے ووٹنگ کا طریقہ صرف منفرد ہی نہیں بلکہ اس طریقے سے کروائی جانے والی ووٹنگ میں دھاندلی کا امکان بھی کم ہوتا ہے۔

اس کے علاوہ ووٹنگ کا یہ طریقۂ کار بہت ہی کم خرچ ہے کیونکہ اس طرح ووٹنگ کروانے کے لیے ہر بار بیلٹ پپیرز کی چھپائی کروانے پر پیسے خرچ نہیں کرنے پڑتے بلکہ ایک بار استعمال کیے گئے ڈرمز اور کنچے دوبارہ بھی استعمال ہو سکتے ہیں۔

گیمبیا میں ووٹنگ کا یہ منفرد طریقۂ کار کیوں اپنایا گیا؟

گیمبیا کی حکومت نے ووٹنگ کے لیے یہ طریقہ اپنے ناخواندہ ووٹرز کی سہولت کے لیے اپنایا ہے جو کہ بیلٹ پیپرز کو پڑھنے یا اُن پر چھپے انتخابی نشانات کو سمجھنے کی صلاحیت نہیں رکھتے۔

اس طریقے سے ووٹنگ کروانے کے لیے مختلف رنگوں میں رنگے ہوئے دھاتی ڈرمز اور ماربلز یعنی (کنچے) درکار ہوتے ہیں۔

فوٹو بشکریہ اقوام متحدہ
فوٹو بشکریہ اقوام متحدہ 


کنچوں سے ووٹ ڈالنے کا طریقے کار

گیمبیا میں ووٹنگ کے لیے مختلف رنگوں کے ڈرمز پر اُمیدواروں کی تصویریں چسپاں ہوتی ہیں اور ووٹرز کو ووٹ دینے کے لیے اپنے پسندیدہ اُمیدوار کی تصویر والے ڈرم میں کنچا ڈالنا ہوتا ہے۔

ہر ڈرم میں ایک گھنٹی ہوتی ہے جو ڈرم میں ماربل گرائے جانے پر بجتی ہے اور اگر گھنٹی ایک سے زائد بار بجے تو عملے کو علم ہو جاتا ہے کہ کسی نے قوانین کی خلاف ورزی کی ہے۔

دلچسپ و عجیب سے مزید