پشاور(کرائم رپورٹر)پشاور میں ہونے والے بارشوں کیوجہ سے دوران پور جناح ہسپتال کے قریب کچے مکان کی چھت منہدم ہونے سے کم سن بچہ اورخاتون جاں بحق جبکہ تین خواتین زخمی ہوگئی ہیں۔ واقعہ پیر اور منگل کی درمیانی شب تقریبا 3بجے پیش آیا جہاں اہلخانہ گھر میں محوخواب تھے کہ اس دوران گھر کی چھت اچانک گرگئی اور گھر کے افراد ملبے تلے دب گئے ۔چھت گرنے کے بعد مقامی افراد جمع ہوئے اور ریسکیو 1122 کو مطلع کیا گیا۔ریسکیوکے اہلکاروں نے امدادی کارروائی شروع کرتے ہوئے ملبے تلے دبے افراد کو نکالا جن میں 2 بچے اور 3 خواتین شامل تھیں اور انہیں ابتدائی طبی امداد کے بعد ہسپتال منتقل کیاگیا جہاں 3سالہ بچہ ابراہیم اور50سالہ خاتون مسماۃ (ن) جاں بحق ہوگئے۔