پشاور (کرائم رپورٹر) تھانہ داودزئی کے علاقے میں نماز تہجد کیلئے مسجد جانے والے ضعیف العمر شخص کو ذبح کرکے قتل کردیا۔ مدعی تقدیر اللہ ساکن کرپڑے نے پولیس کو بتایا کہ اس کا والد غلام سرور ولد خوشدل نماز تہجد کیلئے صبح 4بجے گھر سے نکلا تاہم واپس نہیں لوٹا ۔ بعد میں تقریبا ساڑھے 7بجے اسے اطلاع ملی کہ ارضیات ارباب جہانگیر خان میں والد کی قتل شدہ نعش پڑی ہے۔ جب وہ پہنچا تو اس کے والد کی ذبح شدہ نعش پڑی تھی جس پر فائرنگ بھی کی گئی تھی۔ انہوں نے بتایا کہ ان کی کسی کیساتھ کوئی دشمنی نہیں ہے۔ پولیس نے نعش تحویل میں لیکر پوسٹمارٹم رپورٹ کیلئے منتقل کردی جبکہ نامعلوم افراد کیخلاف مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کردی ہے۔