• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جلیل عباس جیلانی کو مشیر خارجہ برقرار رکھا جائے، اوورسیز کمیونٹی

کوونٹری ( نمائندہ جنگ )پاکستان کی نگران حکومت کے دور میں مسلہ کشمیر کو بہتر انداز میں اجاگر کیا گیا کشمیری قیادت سے بات چیت اور پالیسی بنائی گئی اور بھارت کو دوٹوک ٹوک الفاظ میں مسئلہ کشمیر کے حل کے لیے تنبیہ کی گئی جس کا سہرا جلیل عباس جیلانی کو جاتا ہے۔انہوں نے مختصر اور تھوڑے عرصہ میں پاکستان کا نام اور مقام بلند کیا جی ایس پی پلس کے حصول کے لیے اپنے تجربہ سے کام کیا ممبران ای یو پارلیمنٹ کو قائل کیا کشمیری قیادت کو مسلہ کشمیر کے حل کے لیے متحد کیا ان کاؤشوں کو مدنظر رکھتے ہوئے اورسیز پاکستانیوں اور کشمیریوں نے پاکستان کے ارباب اختیار اور بالخوص نئی وجود میں آنے والی مستقبل کی حکومت سے اپیل کی ہے کہ مسئلہ کشمیر اور پاکستان کے وسیع تو مفاد میں جلیل عباس جیلانی کو مشیر خارجہ برقرار رکھا جائےتاکہ مثبت پالیسیوں کا سلسلہ جاری رہے۔ اورسیز نے سابق صدر اور پیپلز پارٹی کے سربراہ آصف زرداری سے بھی اپیل کی ہے کہ وہ جلیل عباس جیلانی کوایک بار پھر مشیر بنانے کی سفارش کریں جس سے پاکستان مستحکم ہو گا اور مسئلہ کشمیر سمیت دیگر دوسرے معاملات بہتر کرنے میں مدد ملے گی ۔معروف تھینک ٹینکس غلام دستگیر ہیپی نے کہا کہ ایم کیو ایم کی کامیابی پاکستان میں ترقی کا ایک نیا جھونکا ہے ڈاکٹر فاروق ستار کو وزیر اورسیز بنایا جائےاور مصطفی کمال کی صلاحیتوں سے بھی فائدہ اٹھا کر ملک کو ترقی کی طرف گامزن کیا جا سکتا ہے ڈاکٹر فاروق ستار نے اورسیز وزارت میں مثبت تبدیلیاں کیں تھیں جس سے اورسیز مستفید ہوں۔
یورپ سے سے مزید