اسلام آباد(این این آئی)سابق وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل نے کہا ہے کہ الیکشن میں (ن )لیگ کے پاس کوئی بیانیہ ہی نہیں تھا‘ ن لیگ کو اتنی آسان فیلڈ ملی لیکن ان کا ڈبہ بیٹھ گیا‘ اگر شاہد خاقان عباسی پارٹی نہیں چھوڑتے تو مریم نواز انہیں نکال باہر کرتیں،میری اور عباسی کی سوچ ایک ہے، محمد زبیر ہمارے گروپ میں نہیں،نئی حکومت کو سب سے پہلے تو آئی ایم ایف کے پاس جانا ہوگا۔