• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

صابر مگسی کے قاتلوں کو گرفتار کرکے قرار واقعی سزا دیجائے، کونسل بلدیہ عظمیٰ کراچی

کراچی (اسٹاف رپورٹر ) بلدیہ عظمیٰ کراچی کی کونسل نے مطالبہ کیا ہے کہ یو سی چیئرمین صابر علی مگسی کے قاتلوں کو جلد از جلد گرفتار کرکے قرار واقعی سزا دی جائے۔ سٹی کونسل کا عام اجلاس گزشتہ روزکونسل ہال، صدر دفتر، بلدیہ عظمیٰ کراچی میں میئر کراچی بیرسٹر مرتضیٰ وہاب کی زیر صدارت ہوا، جس میں ڈپٹی میئر سلمان عبداللہ مراد نے بھی شرکت کی۔ اجلاس میں گذشتہ دنوں گلستان جوہر میں پیش آئے فائرنگ کے واقعے میں جاں بحق یوسی 9 ،بختاور گوٹھ، ضلع ملیر سے پاکستان پیپلزپارٹی کے یوسی چیئرمین صابر علی مگسی اور پاکستان تحریک انصاف کی سٹی کونسل کی رکن پروین مراد بلوچ کے لئے دعائے مغفرت کی گئی۔ اس حوالے سے 2 قراردادیں پیش کی گئیں، جن کے تجویز کنندہ ارشاد علی شر ایڈووکیٹ اور قاضی صدر الدین سمیت پیپلزپارٹی کے پارلیمانی لیڈر سید نجمی عالم، جماعت اسلامی کے پارلیمانی لیڈر سیف الدین ایڈووکیٹ اور اسد امان نے اظہار خیال کیا اور صابر علی کے بہیمانہ قتل کی شدید مذمت کی۔

شہر قائد/ شہر کی آواز سے مزید