کراچی(اسٹاف رپورٹر) سینئر سیاست داں اور مسلم لیگ کے سابق سیکریٹری جنرل سید ضیاء عباس نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی کے بانی کی جانب سے آئی ایم ایف کو خط لکھنا ملک دشمنی کی بد ترین مثال ہے، وہ اپنے دور حکومت میں ملک کو جس طرح معاشی نقصان پہنچایا اس کا پوری قوم آج تک خمیازہ بھگت رہی ہے، اب ایک بار پھر اس قسم کے خط لکھ کر نئی منتخب حکومت کی مشکلات میں اضافہ کرنا چاہتی ہے، انہوں نے کہا کہ پی پی اور مسلم لیگ ن میں نئی حکومت کے قیام کے لئے افہام وتفہیم اچھا اقدام ہے،،ضرورت اس بات کی ہے کہ پی پی حکومت میں وزارت بھی حاصل کرے۔