• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نیشنل بینک کا 101.3 ارب روپے کا قبل از ٹیکس منافع

کراچی ( اسٹاف رپورٹر) نیشنل بینک آف پاکستان نے 2023 میں 101.3 ارب روپے کا قبل از ٹیکس منافع حاصل کیا جو گزشتہ سال کے 62.7 بلین روپے کے مقابلے میں 64.4 فیصد زیادہ ہے، بینک کے آپریٹنگ اخراجات 19.5 فیصد بڑھ گئے، تفصیلات کے مطابق نیشنل بینک کے بورڈ آف ڈائریکٹرز کا جمعرات کو اجلاس منعقد ہوا جس میں31دسمبر، 2023کو ختم ہونے والے سال کیلئے بینک کے سالانہ مالی نتائج کی منظوری دی گئی۔ نیشنل بینک نے ایک اور سال مضبوط مالیاتی نتائج کا سنگ میل عبورکرتے ہوئے 101.3بلین روپے کا قبل از ٹیکس منافع حاصل کیا جو گزشتہ سال کے 62.7 بلین روپے کے مقابلے میں 64.4فیصد زیادہ ہے۔ بینک نے مشکل میکرو حالات سے کامیابی سے نمٹتے ہوئے اپنے وژن کے مطابق صارفین کو خدمات کی فراہمی اور معاونت فراہمی کا سلسلہ برقرار رکھا۔