• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اسلام آباد ٹریفک پولیس کے 24اہلکاروں میں رقوم اور تعریفی اسناد تقسیم

اسلام آباد (خصوصی نامہ نگار) چیف ٹریفک آفیسر اسلام آباد نے اچھی کارکردگی پر 24ٹریفک افسران و جوانوں میں نقد انعام اور تعریفی اسناد تقسیم کیں۔ اس موقع پر انہوں نے کہا کہ محکمانہ سزاو جزا کا عمل جاری رہے گا۔ اچھی کارکردگی کو سراہا جائیگا جبکہ ناقص اور غیر تسلی بخش کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے افسران کیخلاف سخت محکمانہ کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔ سی ٹی او نے کہا کہ قانون کی خلاف ورزی کرنے والوں کیخلاف سخت کارروائی عمل میں لائی جائیگی۔ شہریوں کو ٹریفک قوانین اور روڈ سیفٹی آگاہی فراہم کی جا رہی ہے۔
اسلام آباد سے مزید