برمنگھم (پ ر) سابق مشیر آزاد کشمیر حکومت اور سابق ایڈیشنل سیکرٹری پاکستان پیپلز پارٹی محمد سعید مغل ایم بی ای نے آصف علی زرداری کو صدر نامزد کرنے کاخیرمقدم کیا ہے،انہوں نے کہا کہ پاکستان میں جمہوریت کا تسلسل رکھنے میں آصف علی زرداری کامیاب رہیں گے۔انہوں نے کہا آصف علی زرداری نے ہمیشہ ملک کےمفاد اور سیاسی پارٹیاں کے درمیان مفاہمت کو ترجیح دی ہے ، انہیں پاکستان کے صدر کا امیدوار نامزد کرنا ملک کو بحرانوں سے نکالنے کیلئے اچھا فیصلہ ہے۔ وہ منصب صدارت پر بیٹھ کر پاکستان کو بحرانوں سے نکالنے اور ملکی معیشت کو بہتر بنانے میں کامیاب ہوں گے۔