• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

چین نے غزہ میں فوری جنگ بندی ناگزیر قرار دیدی

اقوام متحدہ(نیوزڈیسک) چین نے کہا ہے کہ غزہ میں فوری جنگ بندی ناگزیر ہے اور سلامتی کونسل کے کسی بھی اقدام کا مقصد فوری جنگ بندی کا حصول ہے۔اقوام متحدہ میں چینی مستقل مندوب ژانگ جون نے کہا کہ الجزائر کی جانب سے پیش کردہ قرارداد کو امریکہ کی جانب سے ویٹو کرنے سے سلامتی کونسل نے غزہ میں جنگ بندی کا ایک اور موقع کھودیا ہے۔ یہ تنازع اگر اب بھی جاری رہا تو مزید شہری اموات کا سبب اور ایک بڑی تباہی کا باعث بن گا۔ غزہ میں فوری جنگ بندی بے گناہ جانوں کو بچانے اور وسیع تر جنگ کو روکنے کے لیے ناگزیر ہوچکی ہے۔انہوں نے سلامتی کونسل سے کہا کہ فوری جنگ بندی عالمی برادری کی مشترکہ خواہش اور سلامتی کونسل کی بھاری اکثریت کا اتفاق رائے ہے۔ژانگ نے کہا کہ چین اس بات سے آگاہ ہے کہ امریکہ نے اپنی قرارداد کا مسودہ پیش کیا ہے۔ چین پرامید ہے کہ امریکہ ذمہ دارانہ رویے کا مظاہرہ کرتے ہوئے عالمی مطالبے کا مثبت جواب دے گا اور سلامتی کونسل کے ارکان کے درمیان قائم اتفاق رائے کا احترام کرے گا۔انہوں نے کہا کہ ہمیں یہ بتانے کی ضرورت ہے کہ کونسل کے کسی بھی اقدام کا مقصد فوری طور پر جنگ بندی ہے۔ ہمارے اقدامات کے ذریعے بھیجا گیا کوئی بھی پیغام معاملات سے پہلو تہی نہیں بلکہ واضح، دو ٹوک اور غیر مبہم ہونا چاہیے۔ اس وقت کونسل کو صرف مذاکرات کی مہارت کے بجائے مضبوط عزم کا مظاہرہ کرنے کی ضرورت ہے۔انہوں نے کہا کہ رفح میں فوجی کارروائی فوری طور پر بند کی جائے۔
یورپ سے سے مزید