• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
کراچی (جنگ نیوز) اسلام آباد یونائیٹڈ کے کپتان شاداب خان نے کوئٹہ کے خلاف شکست کا ذمہ دار ڈی آر ایس ٹیکنالوجی کو قرار دیدیا۔ انہوں نے ٹیکنالوجی پر تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ریویو میں کوئی اور گیند دکھائی گئی۔ وہ میچ کا گیم چینجنگ لمحہ تھا، میرے خیال سے ان چیزوں کو درست ہونا چاہئے اتنے بڑے ٹورنامنٹ میں ایسی غلطیاں نہیں ہونی چاہئے۔