• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بانی PTI نے کہا آئی ایم ایف کو خط لکھیں گے، لکھا نہیں، بیرسٹر علی ظفر

راولپنڈی (نمائندہ جنگ) پاکستان تحریک انصاف کے رہنما بیرسٹر علی ظفر نے کہا ہے کہ بانی پی ٹی آئی نے کہا ہے آئی ایم ایف کو خط لکھیں گے ، ابھی لکھا نہیں۔ 

گزشتہ روز اڈیالہ جیل کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی عمران خان نے کہا ہے آئی ایم ایف کا پروگرام جاری رہنا چاہئے ، پاکستان کی معیشت کو بہتر کرنے کی ضرورت ہے اور پاکستان میں معاشی اور سیاسی استحکام کی ضرورت ہے ۔

 بیرسٹر علی ظفر کے مطابق بانی پی ٹی آئی نے یہ بھی کہا کہ جمہوریت کیلئے جس جس فورم پر آواز اٹھانے کی ضرورت ہے وہ اٹھائینگے۔

اہم خبریں سے مزید