ملتان (سٹاف رپورٹر) ایوان تجارت وصنعت ملتان میں ایف آئی اے کے اشتراک سے ڈیجیٹل بنکنگ کرائم سے بچاؤ کے حوالہ سے آگہی سیمینار کا انعقاد ہوا اسسٹنٹ ڈائریکٹر ایف آئی اے محمد علی ہاشمی نے کہا کہ پن کوڈ ز تمام تر کارڈز پر ایک نہ رکھے جائیں ، لون ایپ اور بنک میسگ کی جانب بغیر تصدیق کے مت جائیں، موبائل،لیپ ٹاپ پاسورڈ کسی کو نہ بتائیں۔ سینیئر نائب صدر ندیم احمد شیخ،نائب صدر شیخ محمد عاصم سعید،خواجہ محمد فاروق،نوید اقبال چغتائی،محمد وسیم شیخ،چوہدری ذوالفقار علی،احتشام الحق،محمد یونس غازی،اورنگزیب عالمگیر،حاجی ساجد نے بھی شرکت کی۔