• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

شہری گھروں میں بھی غیر محفوظ، فیملیز کو یرغمال بنا کر لاکھوں کے ڈاکے

لاہور(کرائم رپورٹرسے)شہر میں چوری اور ڈکیتی کی متعدد وارداتوں میں شہریوں کو لاکھوں روپے ، زیورات اور دیگر قیمتی اشیا سے محروم کردیا۔ شمالی چھاؤنی کی حدود علی پارک کے رہائشی عمیر کے گھر دوڈاکو گھس آئے اور اہل خانہ کو یرغمال بنا کر گھر سے چار لاکھ روپے لوٹ کر فرار ہوگئے۔ فیصل ٹاؤن میں سہیل اور اسکی فیملی سے ایک لاکھ 60ہزار ،برکی پیرا گون کے رہائشی مظہر کے گھر سے ڈاکو1 لاکھ25ہزار ، ماڈل ٹاؤن میں شاہد احمدسے 88ہزار ،شاہدرہ میں مقصودسے 65ہزار ،بسطامی روڈ پر راشد علی سے 52ہزار ، پرانا کاہنہ کے رہائشی سلامت علی کے گھر سے 25 ہزار، چوہنگ شیرشاہ کالونی میں کاشف خان کے گھر سے تین ہزار اور لیپ ٹاپ ، پرانی انارکلی میں آفتاب سے25ہزار اور موبائلز چھین لئے گئے ۔ اچھرہ میں بابر خان کی گاڑی اورشادمان میں جمشید خان، اسلام پو رہ میں آفتاب علی،ہربنس پو رہ میں کلیم احمدکی موٹرسائیکلیں چوری ہو گئیں۔