• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

روزمرہ کی اشیاء یوٹیلٹی اسٹورز پر مہنگی اور اوپن مارکیٹ میں سستی

اسلام آباد (نیوز ایجنسی) ملک بھر میں روز مرہ کی اشیاء یوٹیلٹی اسٹورز پر مہنگی اور اوپن مارکیٹ میں سستی فروخت ہونے کا انکشاف ہوا ہے، یوٹیلیٹی اسٹورز پر 20 کلو کا آٹا 2840 ،مارکیٹ میں2792 روپے میں دستیاب، چاول مارکیٹ سے 40.53روپے مہنگا۔ دستاویزات کے مطابق سبسڈی کے باوجود کئی اشیاء یوٹیلیٹی اسٹورز پر مہنگی اوپن مارکیٹ میں سستی ہیں، یوٹیلیٹی اسٹورز پر آٹا عام مارکیٹ کی نسبت 48 . 21 روپے مہنگا ہے،یوٹیلیٹی سٹورز پر 20 کلو کا تھیلا 2840 روپے میں دستیاب ہیں،عام مارکیٹ میں 20 کلو کا تھیلا 2792 روپے میں دستیاب ہے، سیلا چاول عام مارکیٹ کی نسبت یوٹیلیٹی اسٹورز پر 53 . 40 روپے مہنگا ہے،عام مارکیٹ میں سیلا چاول 317 روپے فی کلو میں فروخت ہو رہا ہے، یوٹیلیٹی اسٹورز پر فی کلو سیلا چاول 370 روپے میں دستیاب ہیں،سفید چنے عام مارکیٹ کی نسبت یوٹیلیٹی اسٹورز پر 13 . 53 روپے مہنگے ہیں،مارکیٹ میں سفید چنے 391 ، یوٹیلیٹی اسٹورز پر 405 روپے میں دستیاب ہیں،چینی عام مارکیٹ کی نسبت یوٹیلیٹی اسٹورز پر 9 روپے مہنگی ہے،یوٹیلیٹی سٹورز پر چینی 155 ، مارکیٹ میں 146 روپے میں دستیاب ہے۔

اہم خبریں سے مزید