• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

آصفہ بھٹو این اے 196 شہداد کوٹ سے ضمنی انتخاب میں حصہ لینگی

اسلام آباد(فاروق اقدس) مصدقہ ذرائع سے معلوم ہوا ہے کہ محترمہ بینظیر بھٹو کی صاحبزادی آصفہ بھٹو NA196 شہداد کوٹ سے ضمنی انتخاب میں حصہ لیں گی، اس سیٹ پر بلاول بھٹو نے حالیہ انتخابات میں کامیابی حاصل کی تھی تاہم اب وہ یہ سیٹ آصفہ بھٹو کیلئے خالی کریں گے۔ واضح رہے کہ ماضی میں محترمہ بینظیر بھٹو بھی اسی سیٹ پر الیکشن لڑ چکی ہیں گو کہ حالیہ الیکشنز میں آصفہ بھٹو اپنے بھائی بلاول بھٹو کی انتخابی مہم میں حصہ لیکرعملی سیاست کی ابتدا تو کر چکی ہیں تاہم ضمنی انتخاب میں کامیابی حاصل کرنے کے بعد وہ پارلیمانی سیاست میں حصہ لینے کا بھی باضابطہ آغاز کر سکتی ہیں۔

اہم خبریں سے مزید