لاہور ( کورٹ رپورٹر )لاہور ہائیکورٹ بار الیکشن میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے لیگی رہنما رانا مشہود نے کہا کہ شہباز شریف وزیراعظم بنیں گے یہ لوگ جو مرضی کر لیں، مریم نواز حلف اٹھانے کے بعد اپنے منشور پر کام کرینگی،مسلم لیگ ن نے کبھی منافقت والی سیاست نہیں کی،پی ٹی آئی 2018 میں جعلی مینڈیٹ سے اقتدار میں آئی،یہ لوگ دھاندلی کی باتیں کرتے ہیں جبکہ 2018 میں عدالتوں میں پٹیشز اب سے40 فیصد زیادہ ہوئیں،یہ لوگ جھوٹ پر سیاست کرتے ہیں،انکے کہنے پرچار حلقے کھلے تھے وہ شفاف تھے،پاکستان ترقی کرتا رہا یہ لوگ پاکستان کے دشمن ہیں،انکا چہرہ سامنے آگیا ہے، یہ لوگ اقتدارمانگتے ہیں عوام کا نہیں سوچتے۔