• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

حوثی باغیوں کے حملے فتنہ پرور اور منافقین کی کارستانی ہے، جماعت اہلحدیث پنجاب

لاہور (خبرنگار)جماعت اہلحدیث پنجاب کے امیرحافظ عبد الوحید شاہد روپڑی ناظم اعلیٰ سلمان شاکرسمیت دیگر نے ریاض پر سعودی حملوں کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا کہ امت مسلمہ میں انتشار پیدا کرنے والے عناصر درحقیقت مسلمانوں کے دشمن ہیں، اور سعودی عرب پر حوثی باغیوں کے حملے بھی انہی فتنہ پرور اور منافقین کی کارستانی ہے۔انہوں نے کہا کہ حرمین شریفین کا تحفظ امت مسلمہ کے ایمان اور غیرت کا تقاضا ہے، اور اس مقدس سرزمین کی سلامتی کے لیے مسلم دنیا کو متحد ہونا ہوگا۔ انہوں نے سعودی عرب کی قیادت اور عوام کے ساتھ مکمل یکجہتی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ہر وہ کوشش جو امت میں انتشار پیدا کرے۔وہ قابل مذمت اور ناقابل قبول ہے کانفرنس میں ڈیرہ اسماعیل خان میں خود کش دھماکے کی مزمت کرتے ہوئے کہا کہ یہ انڈیا اور طالبان گٹھ جوڑ کی کارستانی ہے جس کی ہم شدید مزمت کرتے ہیں ۔
لاہور سے مزید