لاہور(خبرنگار)اسلامی جمہوری اتحاد پاکستان کے سربراہ علامہ زبیر احمد ظہیر کی صدارت میں اجلاس منعقد ہوا۔ جس میں ممتاز تاجر راہنما الحاج اللّٰہ رکھا، میاں محمد اصغر، مولانا محمد ارشد مکی، مولانا عبدالروف ملک اوردیگر نے اجلاس کے بعد وزیراعظم شہباز شریف، فیلڈ مارشل جنرل عاصم منیر اور حکومت کے تحفظ حرمین الشریفین کیلئے مضبوط مؤقف کی پرزور حمایت کرتے ہوئے کہا تحفظ حرمین الشریفین کسی ایک ملک یا جماعت کی نہیں بلکہ پوری امت رسول کے ہر شخص کا دینی اور ایمانی فریضہ ہے