لاہور(کرائم رپورٹر)ماڈل ٹاؤن ڈویژن پولیس نے خواتین اور بچوں پر تشدد، جنسی زیادتی اور ہراسانی کے مختلف واقعات میں ملوث 7 ملزمان کو گزشتہ ہفتے کے دوران گرفتار کر لیا۔ ڈی آئی جی آپریشنز کی جانب سے ایسے واقعات میں ملوث ملزمان کو جلد گرفتار کرنے کی ہدایات جاری کی گئی تھیں ۔