لاہور (خصوصی رپورٹر) پنجاب میں اسموگ کے خدشات کے پیش نظر فصلوں کی باقیات جلانے کے خلاف کارروائیاں تیز کر دی گئی ہیں۔ ڈائریکٹر جنرل ماحولیات پنجاب عبداللہ نئیر شیخ نے گوجرانوالہ سیالکوٹ موٹروے کے ساتھ تعینات کوئیک رسپانس یونٹس کا اچانک دورہ کیا اور فصلوں کی باقیات جلانے کے واقعات کی روک تھام کے لیے ٹیموں کی تیاریوں کا جائزہ لیا