• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پی ٹی آئی کے رہنماؤں کا ملک دشمن چہرہ سامنے آگیا ہے، آصف نسیم راٹھور

بریڈفورڈ( پ ر) چیف آرگنائزر بھٹو شہید ایوارڈ کمیٹی برطانیہ اور صدر پاکستان پیپلز پارٹی بریڈ فورڈ آصف نسیم راٹھور نے اپنے بیان میں پی ٹی آئی کی جانب سے آئی ایم ایف کو خط لکھنے اور پاکستان کو قرضہ سے روکنے کوشش کے ارادے کو قابل مذمت قرار دیتے ہوئے کہا کہ اس سے پی ٹی آئی کے لیڈر اور نام نہاد مفاد پرست وکلاء کا ملک دشمن چہرہ سامنے آ گیا ہے کوئی یہ سوچ بھی نہیں سکتا کہ یہ لوگ کرسی کی خاطر اس حد تک گر جائیں گے ۔ملک دشمن لیڈران کو کوئی بتائے کہ آئی ایم ایف کا کام عالمی مالیاتی نظام کا تحفظ کرنا ہوتا ہے نہ کہ کسی ملک میں انتخابات کی شفافیت اور جمہوریت ہے۔انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی کے لیڈر کو اقتدار کی ہوس نے اندھا کر دیا ہے ،اپنے آپ کو عقل کل سمجھنے والا شخص اپنے سوا کسی کو بھی اقتدار کے قابل سمجھتا ہی نہیں ہے ،اس لئے ہر حربہ استعمال کرنے کی کوشش کر رہا ہے، یہ وہ شخص ہے جس نے پوری دنیا میں پاکستان کے تمام اداروں کو تباہ و برباد اور ذلیل و رسوا کر کے رکھ دیا ہے ، باقی رہی سہی کسر برین واش کئے گئے اس کے کارکنوں نے 9 مئی کو نکال دی پھر جو کچھ ہوا ساری دُنیا نے دیکھا۔ آصف نسیم راٹھور نے کہا کہ قانون نافذ کرنے والے اداروں نے اگر ان کا احتساب نہ کیا تو یہ لوگ پھر مُلک میں فساد فی الارض کے مرتکب ہوں گے ان لوگوں کو کڑی سے کڑی سزائیں دی جائیں تاکہ آئندہ کسی کو ملک کے خلاف پروپیگنڈہ کرنے کی جرأت نہ ہو۔

یورپ سے سے مزید